Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

مونس الٰہی اور علی ترین میں ٹیلی فونک رابطہ، سیاسی صورتحال پر بات چیت

لاہور: سیاسی رابطوں میں تیزی آگئی، وفاقی وزیر مونس الہی نے جہانگیر ترین کے صاحبزادے علی ترین سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا، عون چوہدری نے علی ترین اور مونس الہی کی ٹیلی فون پر بات کروائی۔

مسلم لیگ قائداعظم اور ترین گروپ میں ایک اور رابطہ ہوا، مونس الہی نے علی ترین سے ان کے والد جہانگیر ترین کی خیریت دریافت کی اور ملکی سیاسی معاملات پر بھی بات چیت کی گئی۔ عون چوہدری نے جہانگیر ترین کو پرویز الہی سے ملاقات بارے بھی آگاہ کیا۔

ادھر جہانگیر ترین گروپ نے آج اہم مشاورتی اجلاس لاہور میں طلب کر لیا، اجلاس جہانگیر ترین کی رہائش گاہ ماڈل ٹاون میں سہ پہر تین بجے ہوگا، جس میں عون چودھری پارٹی رہنماؤں کو گزشتہ روز چودھری برادران کے ساتھ ہونے والی ملاقات پر اعتماد میں لیں گے۔

ترین گروپ کے اجلاس میں سیاسی رابطوں کے نتیجے میں اہم فیصلے متوقع ہیں۔

Related posts

پی ٹی آئی حکومت نے ملک کو سنگین مسائل سے دوچار کردیا ہے، آفتاب شیر پاؤ

Rauf ansari

ملتان میں گیس کی لوڈشیڈنگ سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا

Hassam alam

واٹس ایپ نے اینڈروئیڈ کیلیے نئے کیمرہ انٹرفیس کی آزمائش شروع کردی

Hassam alam

Leave a Comment