تحریک عدم اعتماد کیلئے دیکھتے ہیں کہ ووٹنگ کی نوبت آتی بھی ہے یا نہیں

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ تحریک عدم اعتماد کیلئے دیکھتے ہیں کہ ووٹنگ کی نوبت آتی بھی ہے یا نہیں ، ننھے منے جلسے کرنے والوں کو بتانا چاہتا ہوں کہ عمران خان واحد لیڈر ہیں ۔

اسلام آباد میں وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری اور عامر کیانی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ڈی چوک جلسے میں دس لاکھ لوگ شرکت کریں گے ،تحریک عدم اعتماد کیلئے جانے والے افراد کو اسی جلسے سے ہو کر گزرنا پڑے گا جبکہ ووٹنگ کے عمل کے بعد واپسی بھی اسی جلسے کے راستے سے ہو گی۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ ملکی تاریخ کا مدر آف آل جلسہ ڈی چوک پر ہونے جا رہا ہے ، آپ اپوزیشن کوہاتھ ملتے دیکھیں گے،عمران خان اور پی ٹی آئی کبھی بلیک میل نہیں ہوئی، ہمارے 3 ارکان کوپیسوں کی پیشکش ہوئی ہے۔ عامر کیانی نے کہا کہ ڈی چوک پرتاریخ ساز جلسہ ہوگا، پی ٹی آئی کےجلسے لاکھوں افراد پرمشتمل ہوتےہیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More