Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین عدالتیں و مقدمے

الیکشن کمیشن کو آرٹیکل 62 ون ایف کے تحت تاحیات نااہلی کا اختیار نہیں، فیصل واوڈا

اسلام آباد : پی ٹی آئی رہنما فیصل واوڈا نے الیکشن کمیشن کے نااہلی کے اختیار پر تحریری معروضات سپریم کورٹ میں جمع کرادیئے، جس میں کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کوآرٹیکل 62 ون ایف کے تحت تاحیات نااہلی کا اختیار نہیں۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں پی ٹی آئی رہنما فیصل واوڈا کی تاحیات نااہلی کیخلاف کیس ہوئی ، دوران سماعت فیصل واوڈا نے الیکشن کمیشن کے نااہلی کے اختیار پر تحریری معروضات جمع کرادیئے۔ تحریری معروضات میں سپریم کے مختلف فیصلوں کا بھی حوالہ دیا گیا ، فیصل واوڈا نے کہا کہ جھوٹےبیان حلفی پر تاحیات نااہلی نہیں ہوسکتی، سپریم کورٹ فیصلوں سے واضح ہےکہ الیکشن کمیشن کورٹ آف لانہیں۔

پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کوآرٹیکل62ون ایف کےتحت تاحیات نااہلی کااختیارنہیں اور سیکشن 8سی کے تحت الیکشن کمیشن کسی امیدوار کونااہل قرارنہیں دےسکتا۔ انہوں نے مزید کہا کہ کسی پبلک آفس ہولڈرکونااہل قرار دینےکامتعلقہ فورم الیکشن ٹربیونل ہے، جھوٹے بیان حلفی کی بنیاد پرنااہل قرار دینےکیلئےعدالتی ٹرائل لازم ہے۔

فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ عدالت جھوٹے بیان حلفی پر فیصلہ دیتے ہوئے وجوہات بھی مدنظررکھے۔ چیف جسٹس کی سربراہی میں3رکنی بنچ فیصل واوڈا کی تاحیات نااہلی کیخلاف کیس کی سماعت 15مارچ کو کرے گا۔

Related posts

روسی حملے،يوکرينی دارالحکومت ميں ہلاکتوں کی تعداد 222 ہو گئی

Hassam alam

ملک میں کورونا کے کیسز میں کمی کا رجحان جاری

ibrahim ibrahim

سمندرپار پاکستانیوں کی خدمت جاری رکھیں گے، وزیرمملکت اطلاعات

Rauf ansari

Leave a Comment