Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

اپوزیشن جماعتوں کا مشترکہ مشاورتی اجلاس آج طلب

اسلام آباد: تحریک عدم اعتماد کے معاملے پر اپوزیشن جماعتوں نے مشترکہ مشاورتی اجلاس آج طلب کرلیا۔ مولانا فضل الرحمان اور بلاول بھٹو بھی شرکت کریں گے۔

ذرائع کے مطابق اجلاس اسلام آباد میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی رہائشگاہ پر ہوگا۔ شہباز شریف کی جانب سے اپوزیشن رہنماؤں کے اعزاز میں عشائیہ بھی دیا جائے گا۔ اجلاس میں مولانا فضل الرحمان اور بلاول بھٹو زرداری بھی شریک ہونگے۔

اجلاس میں آصف علی زرداری کو بھی دعوت دی گئی ہے۔ سردار اختر مینگل سمیت اپوزیشن کی تمام جماعتوں کے قائدین کو مدعو کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے حکمت عملی مرتب کی جائے گی۔ اجلاس میں پارلیمنٹ لاجز پر ایم این ایز پر تشدد اور گرفتاری کا معاملہ بھی زیر غور آئے گا۔

Related posts

سلیکٹڈ وزیراعظم کو گھر بھیجنا بلاول کاکارنامہ ہے، شازیہ مری

Rauf ansari

ای وی ایم کے ذریعے الیکشن کروانے سے متعلق قانون سپریم کورٹ میں چیلنج

Hassaan Akif

پیٹرول پمپس مالکان کی ہڑتال، ملک بھر میں اسٹیشنز بند، عوام پریشان

Rauf ansari

Leave a Comment