Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

فیصلے قریب ہیں ،عمران خان کو جانا ہوگا: خواجہ سعد رفیق

لاہور: مسلم لیگ ن کے رہنما سعد رفیق کا کہنا ہے کہ فیصلے قریب ہیں ،عمران خان کو جانا ہوگا۔

ن لیگی رہنما سعد رفیق نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہےعمرا ن خان کےساتھ کوئی رہنا نہیں چاہتا۔پی ٹی آئی اراکین ضمیر کی آواز پر ووٹ دینا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ فیصلے قریب ہیں ،عمران خان کو جانا ہوگا۔اب لوگ نیوٹرل ہوگئےہیں تو ان کو تکلیف ہورہی ہے۔علیم خان سے بات ہوگئی ہے ،شمولیت پر بات نہیں کرنا چاہتا۔

ان کا کہنا ہے کہ عمران خان لوگوں کی بجائے اپنے ایم این ایز کو اکٹھے کریں۔کیالوگ اکٹھے کرنا صرف عمران خان کو ہی آتاہے؟ہم بھی لوگوں کو اکٹھا کریں گے ،دیکھتے ہیں کون روکتاہے؟عمرا ن خان جلسوں میں غیرمناسب زبان استعمال کررہےہیں۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ شفاف الیکشن ہوجائیں جسکو ووٹ ملیں وہ آئے حکومت بنائیں۔ایک سال میں معیشت اور مسائل ٹھیک نہیں ہو سکتے۔انتقام کا سلسلہ بند ہونا چاہیے۔ایم این ایز کو پارلیمنٹ جانے سے روکنے پر عدالت نوٹس لے۔

Related posts

سری لنکا کی ایشیاء کپ کی میزبانی سے معذرت

ibrahim ibrahim

آئی ایم ایف اور فیٹف کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے، فضل الرحمان

Zaib Ullah Khan

حکومت اور کالعدم ٹی ایل پی میں معاہدہ، اسٹیئرنگ کمیٹی کا دوسرا اجلاس آج ہوگا

Hassam alam

Leave a Comment