ملتان: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ عدم اعتماد کی تحریک میں اپوزیشن کو مایوسی ہوگی۔ عدم اعتماد تحریک کا سیاسی جمہوری اور آئینی انداز میں مقابلہ کریں گے۔
وزیر خارجہ شاہ محمود کا کہنا ہے کہ بلاول نے سپریم کورٹ اور الیکشن کمیشن سے عدم اعتماد میں کردار کا مطالبہ کیا۔ان قومی اداروں کو سیاست میں قید کرنا انکے شایان شان نہیں۔بلاول قومی اداروں کو سیاست میں نہ گھسیٹیں۔ ان کا کہنا ہے کہ ہمیں بہتان تراشی کی ضرورت نہیں، عدم اعتماد تحریک کا سیاسی جمہوری اور آئینی انداز میں مقابلہ کریں گے۔اداروں کے اپنے معاملات ہیں ،ان کو کام کرنے دیں۔ہم سیاسی انداز میں عدم اعتماد کی تحریک سے نمٹ لیں گے۔
انہوں نے کہا ہے کہ آئین سب کے لیے مقدس ہے اور ہم سب اس کے پابند ہیں۔بلاول سے سوا ل ہے پیسوں کی تھیلیاں لیکر لوگوں کو خریدنا آئینی کام ہے؟بلاول سے کہتاہوں آئین کی خلاف ورزی آپ اور آصف زرداری کررہے ہیں۔آصف زرداری اور بلاول لوگوں کو خریدنے کے لیے رابطے کررہےہیں۔
انہوں نے کہا ہے کہ جانتےہیں کس نےکس سےرابطہ کیا،بےخبرنہیں ہیں،آصف زرداری ہمارے جن ایم این ایز کو پیش کش کرچکے انہوں نے بتادیا ۔آصف زرداری اور بلاول لوگوں کوخریدنے سے باز رہیں گے تو بہترہوگا۔اتحادی اپوزیشن کی چال کوپوری طرح سمجھتےہیں، عدم اعتماد کی تحریک میں اپوزیشن کو مایوسی ہوگی۔