Urdu
تازہ ترین کھیل

پاکستان اور سری لنکا ویمن کرکٹ ٹیموں کے مابین سیریز کا شیڈول جاری

لاہور: پاکستان اور سری لنکا کی ویمن کرکٹ ٹیموں کے درمیان سیریز کے شیڈول کا اعلان کر دیا گیا۔

پاکستان اور سری لنکا ویمن کرکٹ ٹیموں کے مابین 3 ایک روزہ بین الاقوامی میچز کی سیریز یکم جون سے شروع ہو گی اور دیگر دو میچ 3 اور 5 جون کو کھیلے جائیں گے۔ سیریز کے تمام میچز کراچی کے ساؤتھ اینڈ کلب میں کھیلے جائیں گے۔ پاکستان اور سری لنکا کی ٹیمیں 19 مئی کو کراچی پہنچیں گی جہاں 3 روزہ ٹریننگ سیشن کے بعد دونوں ٹیموں کے مابین ٹی ٹونٹی سیریز کا آغاز ہو جائے گا۔

سیریز کے 3 ٹی ٹونٹی بین الاقوامی میچز 24، 26 اور 28 مئی کو کھیلے جائیں گے۔ قومی ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان بسمہ معروف نے کہا ہے کہ آئی سی سی ویمنز چیمپئن شپ کے میچز اپنے ملک میں کھیلنا اعزاز کی بات ہے، اور ہم سری لنکا کے استقبال کے لیے بہت پرجوش ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس سیریز کے ذریعے ہم اپنے کرکٹ سیزن کے نئے سرے سے آغاز کی منتظر ہیں اور یقین ہے قومی خواتین کرکٹ ٹیم سیریز میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی۔ اس سیریز کے اختتام پر قومی ویمن کرکٹ ٹیم سہ فریقی ٹی ٹونٹی سیریز میں شرکت کے لیے آئرلینڈ پہنچے گی جہاں تیسری ٹیم آسٹریلیا کی ہو گی، اس کے بعد اسکواڈ کامن ویلتھ گیمز میں شرکت کے لیے برمنگھم روانہ ہو جائے گا۔

Related posts

شہباز شریف کا وزیر اعظم سے استعفیٰ کا مطالبہ

ibrahim ibrahim

سعودی عرب میں اپنی فلم کی عکسبندی کی خواہش ہے، سلمان خان

Hassaan Akif

عورت کو ہراساں کرنا بند کرو، پریانکا گاندھی

Hassam alam

Leave a Comment