Urdu
پاکستان تازہ ترین کاروبار

ملتان میں ٹماٹر اور لیموں کی قیمت میں اضافہ

ملتان: ماہ رمضان میں مہنگائی کا جن بے قابو ہونے لگا۔ لیموں کی قیمت 650 روپے سے تجاوز کر گئی جبکہ ٹماٹر بھی 160 روپے فی کلو میں فروخت ہونے لگا۔

ماہ رمضان میں مہنگائی کے طوفان کو کنٹرول کرنا مشکل ہوگیا ہے، سبزیوں میں لیموں اور ٹماٹر کی قیمتوں کو ایسے پر لگے ہیں کہ اس نے دیگر تمام سبزیوں کو پیچھے چھوڑ دیا ہے، ماہ رمضان مین سب سے زیادہ استعمال ہونے والا لیموں 650 روپے فی کلو سے بھی تجاوز کر چکا ہے جبکہ تماٹر 160 فی کلو میں فروخت ہونے لگا ہے۔

لیموں اور ٹماٹر کی بڑھتی ہوئی قیمتوں نے سب کو حیران کردیا ہے۔ شہری کہتے ہیں کہ مہنگائی سے نہ صرف بلکہ متوسط طبقے کے لوگ بھی شدید پریشانی میں مبتلا ہو چکے ہیں۔

شہریوں نے حکومت اور ضلعی انتظامیہ سے سے مطالبہ کیا ہے کہ گراں فروشوں اور ذخیرہ اندوزوں کیخلاف کارروائی کی جائے تاکہ ان کو ماہ رمضان میں سستی اور معیاری اشیاء خوردونوش مل سکے۔

Related posts

وزیراعظم کا یو اے ای کے صدر سے رابطہ، ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کے اعلان کا خیر مقدم

Hassam alam

پاکستان اورآسٹریلیاکے درمیان فیصلہ کن ٹیسٹ پیرسے قذافی اسٹیڈیم میں شروع ہوگا

Zaib Ullah Khan

جاپانی ماڈل ہوٹل میں گر کر ہلاک

Hassam alam

Leave a Comment