Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

وزیراعظم شہباز شریف کا میٹروبس منصوبے کا اچانک دورہ

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے پشاور تا نیو اسلام آباد ایئرپورٹ میٹرو بس منصوبے کا اچانک دورہ کیا۔ جہاں وزیراعظم کو چار سال سے زیر التوا منصوبے پر یفنگ دی گئی۔

وزیراعظم نے سوال کیا کہ میٹرو بس منصوبہ التوا کا شکار کیوں ہوا؟ تاخیر کا کوئی جواز نہیں بنتا۔ منصوبے کی تکمیل میں 4 سال کیسے لگ گئے؟ کیوں مکمل نہیں ہوا۔ کب مکمل ہو گا؟۔ وزیراعظم نے میٹرو بس منصوبے میں تاخیر پر انکوائری کا حکم بھی دے دیا۔ مجھے ساری انکوائری کرا کر بتائیں قوم کا پیسہ ہے، اربوں روپیہ لگ چکا ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ منصوبے پر 16 ارب روپے لگ گئے، یہ قوم کا پیسہ ہے، عوامی مفاد کے منصوبے جلد مکمل کریں، میٹرو بسوں میں سامان رکھنے کا انتظام بھی ہونا چاہیے، میٹرو کا موٹروے پر بھی اسٹیشن ہونا چاہیے،۔ وزیر اعظم کو بریفنگ دی گئی کہ ابتدائی طور پر ہفتے کے روز بسیں چلائی جائیں گی۔

ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگ زیب نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے سی ڈی اے کو بروز ہفتہ 16 مارچ کومیٹرو بس سروس پشاور روڈ سے ائیرپورٹ تک چلانے کا حکم دیا ہے۔ بہارہ کہو اور روات سے پشاور موڑ تک میٹرو سروس چلانے اور موٹر وے کونیکشن کی فیزیبیلٹی فوری بنانے کا حکم بھی دیا ہے۔

مریم اورنگزیب نے کہا ‏وزیرِ اعظم شہباز شریف 7بجے اسلام آباد میٹرو بس پر جاری کام کا جائزہ لینے پشاور موڑ میٹرو بس پہنچے۔ منصوبہ وزیراعظم نواز شریف کے دور میں 2017 میں شروع ہوا جو 2018 میں مکمل ہونا تھا۔

Related posts

پاک چائنہ بزنس انویسٹمنٹ فورم کا اجرا خوش آئند ہے، وزیراعظم عمران خان

Hassam alam

وزیراعلیٰ بلوچستان قدوس بزنجو کے خلاف تحریک عدم اعتماد مسترد

Rauf ansari

افغان عوام کی مدد کیلئے 5 ارب روپے مختص کیے ہیں، عمران خان

Rauf ansari

Leave a Comment