Urdu

اسلام آباد: وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری دو روزہ دورے پر ایران روانہ ہوگئے جہاں بلاول بھٹو اپنے ایرانی ہم منصب سمیت دیگر حکومتی عہدیداروں سے ملاقات ریں گے۔

بحیثیت وزیر خارجہ ایران کے اپنے پہلے دورے کے دوران بلاول بھٹو زرداری ایرانی صدر ابراہیم رئیسی سے بھی ملاقات کرینگے۔ اپنے دورے میں بلاول بھٹو مشہد بھی جائیں گے جہاں وہ زیارتوں کا شرف حاصل کریں گے، وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری دورہ ایران کے دوران دوطرفہ تعلقات کے فروغ، معاشی روابط اور برادر ملک سے بجلی کی فراہمی کے معاملے پر بات کریں گے۔

بلاول بھٹو ایران کے ساتھ سرحد پر سستے بازار، بذریعہ ٹرین اور سڑک رابطے اور زائرین کے لئے سہولیات کے ایشوز کو بھی اٹھائیں گے، ایرانی حکام کے ساتھ افغانستان اور جنوبی ایشیا میں ہونے والی پیشرفت کے تناظر میں سیکیورٹی صورت حال پر بھی بات کریں گے۔

وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری اور ایرانی حکام کے درمیان اسلاموفوبیا سے مقابلہ کرنے کے حوالے سے بھی مکالمہ ہوگا۔

Related posts

پی ٹی آئی نے منحرف ارکان کے خلاف ریفرنس اسپیکر قومی اسمبلی کے پاس جمع کروا دیا

Zaib Ullah Khan

جب سیاست میں آیا تو اپنے مرنے کے خوف پر قابو پالیا

Hassam alam

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں منفی رجحان

ibrahim ibrahim

Leave a Comment