Urdu

راولپنڈی: سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ وزیر خزانہ پر قیامت ڈھانے والے ہیں۔اب مسئلہ غریب کا، پاکستان کی معاشی اور سیاسی بقا کا ہے۔

سابق وزیرداخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ امپورٹڈ حکومت موت کے کنویں کی سرکس میں ناچ رہی ہے۔غریب بد حال اور دل برداشتہ ہو گیا ہے، اسمبلیاں کھیل تماشا بن گئی ہیں۔اب مسئلہ غریب کا، پاکستان کی معاشی اور سیاسی بقا کا ہے۔

انہوں نے کہاہے کہ وزیر خزانہ عنقریب ایک مرتبہ پھر پیٹرول اور بجلی کی قیمتوں پر قیامت ڈھانے والے ہیں۔اسٹاک ایکسچینج 7 ارب ڈالر، فارن ترسیلات اور فارن ریزرو نیچے آ گئی ہیں۔ قبر کا ریٹ بھی 7 سے 15 ہزار روپے ہو گیا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ آصف زرداری اور شہباز شریف کے تمام کیسز کا ریکارڈ محکموں سے غائب کر دیا گیا ہے۔آصف زرداری ق لیگ کے 2 وزرا کو ساتھ رکھنے کے لیے چودھری شجاعت کے پاس جاتے ہیں۔

Related posts

پیٹ پھاڑنے والے آج گلے مل رہے ہیں، وزیراعظم عمران خان

Hassam alam

پاکستان اور ترکی کی معیشت تجارتی معاہدے سے مزید مستحکم ہو گی، وزیر اعظم

Hassam alam

وزیراعظم عمران خان سے سربراہ پاک فضائیہ کی ملاقات

Hassam alam

Leave a Comment