Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

بلوچستان و سندھ میں بارشوں کا 30 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا، این ڈی ایم اے

اسلام آباد: چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل اختر نواز ستی نے کہا ہے کہ بلوچستان اور سندھ میں بارشوں کا گزشتہ 30 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پوری دنیا موسمیاتی تبدیلی کی زد میں ہے، 13 جون سے پاکستان میں بارشوں کا سلسلہ شروع ہوا، ملک میں گزشتہ 30 سالہ بارشوں کے ریکارڈ کے مقابلے میں 106 فیصد زائد بارشیں ہوئی ہیں۔

لیفٹیننٹ جنرل اختر نواز ستی نے کہا کہ بلوچستان میں 259 فیصد زائد بارشیں ہوئی ہیں، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بارکھان میں 110 ملی میٹر بارش ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بارشوں اور سیلاب سے 598 افراد جاں بحق اور 974 زخمی ہوئے ہیں جب کہ 16 سے 18 اگست تک مزید بارشوں کی پیشن گوئی ہے، سندھ و بلوچستان میں مزید بارشوں کا امکان ہے۔

چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل اختر نواز ستی نے کہا کہ متاثرین تک شیلٹر، خوراک اور ادویات کی فراہمی اولین ترجیح ہے۔

Related posts

مؤثر قانون سازی کیلئے پارلیمنٹ کے ڈیجیٹلائزیشن عمل کو تیز کرنے کی ضرورت ہے، صدر مملکت

Hassaan Akif

کویت کی پارلیمنٹ تحلیل، عام انتخابات کا اعلان

Hassam alam

ماربل ایسوسی ایشن کا فیول پرائس ایڈجسمنٹ اور جی ایس ٹی کے خلاف احتجاج

Rauf ansari

Leave a Comment