Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

ملک بھر میں 16 اگست سے مزید مون سون بارشوں کا امکان، الرٹ جاری

لاہور:  پنجاب میں 16 اگست سے موسلادھار بارشوں کا امکان ہے۔ پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کردیا۔

پنجاب میں آئندہ دنوں میں مزید مون سون بارشیں متوقع ہیں۔ پی ڈی ایم اے پنجاب نے  بارشوں سے متعلق الرٹ جاری کردیا۔ پی ڈی ایم اے کے مطابق مون سون ہوائیں ملک کے جنوبی علاقوں میں مسلسل داخل ہو رہی ہیں۔

اس دوران پنجاب کے مختلف شہروں میں موسلادھار بارش کا امکان ہے۔بارش کے باعث راولپنڈی،فیصل آباد،لاہور اور گوجرانوالہ میں نشیبی علاقے زیر آب آ سکتے ہیں۔

پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ 15اور 16 اگست کے دوران راولپنڈی،سیالکوٹ اور نارووال کے ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔18اگست تک ڈی جی خان کے برساتی اور مقامی ندی نالوں میں طغیانی کا خطرہ  ہے۔

پی ڈی ایم اے نے تمام اداروں کو  ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے الرٹ  رہنے کی ہدایت کر دی۔پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ  کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچنے کے لئے پیشگی انتظامات کیے جائیں۔

پی ڈی ایم اے نے ہدایت کی ہے کہ ہنگامی حالات میں تمام ادارے یکجا ہو کر آپریشن میں حصہ لیں۔روزانہ کی بنیاد پر ندی نالوں میں پانی کی سطح کا جائزہ لیا جائے۔ڈی واٹرنگ سیٹس،ضروری مشینری اور عملے کو الرٹ رکھیں۔

Related posts

ویسٹ انڈیز نے دورہ پاکستان کیلئے اسکواڈ کا اعلان کردیا

Hassam alam

کاروباری ہفتے کے پہلے روز حصص بازار میں مندی چھائی رہی

Rauf ansari

مری میں متوقع برفباری کے باعث ٹریفک پلان جاری

ibrahim ibrahim

Leave a Comment