Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

جمہوریت ہوتی تو استعفیٰ دے دیتے، شاہد خاقان عباسی

اسلام آباد: مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ ملک میں مہنگائی کا طوفان ہے اور عمران خان پاکستان کو امریکا سے سستا ملک قرار دے رہے ہیں، عدم اعتماد کی قرار داد وہاں کامیاب ہوتی ہے جہاں قانون و انصاف کا بول بالا ہو۔

اسلام آباد کی احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ ملکی عدالتوں کی صورتحال کے پیش نظر کیمرے لگائے جائیں، چیئرمین نیب کی مدت ملازمت ختم ہوچکی وہ ڈیلی ویجز پر کام کررہے ہیں، اسپیکر قومی اسمبلی پر بلدیاتی انتخابات میں پیسے تقسیم کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جہموریت ہوتی تو استعفیٰ دے دیتے، حکومتی پالیسیوں کے باعث اسٹاک مارکیٹ ڈوب گئی، اسٹیٹ بینک بھی پاکستان کے کنٹرول میں نہیں، صدر صاحب دندان سازی کے معاہدے اور آرڈیننس پاس کرنے میں مصروف ہیں۔

Related posts

کیا عوام 2017 والا پاکستان چاہتے ہیں یا اب کا نیا پاکستان ؟ مریم نواز

Hassaan Akif

عمران خان اور شہزاد اکبر برطانیہ میں رسوا ہونے کی تیاری کر رہے ہیں،مریم اورنگزیب

Rauf ansari

انصاف اور قانون کی حکمرانی سے ہی قومیں ترقی کرتی ہیں، وزیر اعظم

Hassaan Akif

Leave a Comment