Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین نیوز ہیڈلائن

پاک فضائیہ کا 71 کی جنگ کے شہداء اور غازیوں کوخراجِ عقیدت

اسلام آباد: پاک فضائیہ نے اکہتر کی جنگ کے غازیوں اور شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ جنگی کارناموں پر مبنی مختصر دورانیے کی دستاویزی فلم جاری کردی گئی۔

پاک فضائیہ کے شعبہ تعلقات عامہ نے 1971 کے جنگی کارناموں پر مبنی مختصر دورانیے کی دستاویزی فلم جاری کردی۔ دستاویزی فلم میں اکہترکی پاک بھارت جنگ میں پاک فضائیہ کے جانباز ہوابازوں اور جوانوں کے ناقابل فراموش کردار کو اجاگر کیا گیا ہے جنہوں نے دشمن کے خلاف جرات ،شجاعت اور بہادری کی لازوال داستانیں رقم کیں۔

دستاویزی فلم میں اس عہد کی تجدید کی گئی ہے کہ پاکستان کی مسلح افواج کیلئے مادرِ وطن کے دفاع کیلئے جان کا نذرانہ دینے سے بڑا کوئی مقدس نصب العین نہیں ہے اور ہمارے شہداء کی قربانیاں کبھی رائیگاں نہیں جائیں گی، ہمارے اسلاف کی ان عظیم اور لازوال قربانیوں کو تاریخ کے جلی حروف میں ہمیشہ یاد رکھا جائیگا۔

Related posts

چار سال کے دوران بڑی ریکوریاں کی گئیں،جاوید اقبال

ibrahim ibrahim

وزیراعظم سے آرمی چیف کی ملاقات، اہم امور پر گفتگو

Rauf ansari

اگر امپورٹڈ حکومت کو ختم نہ کیا تو میرا نام شہباز شریف رکھ دینا، شیخ رشید

Zaib Ullah Khan

Leave a Comment