Urdu
ابتک پاکستان پاکستان

اقتدار کے نشے میں دھت حکمرانوں کو کسانوں کے مسائل کا ادراک ہی نہیں

لاہور: اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز کا کہنا ہے کہ اقتدار کے نشے میں دھت حکمرانوں کو کسانوں کے مسائل کا ادراک ہی نہیں ہے، یہ حکومت ملکی معیشت کو ٹھکانے لگانے کے بعد پاکستان کو غذائی بحران میں بھی دھکیل چکی ہے۔

حکومت کی کسان دشمن پالیسیوں قائد حزب اختلاف پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز نے گندم کی کاشت کے موقع پر کھاد بحران پر اظہار تشویش کرتے ہوئے کہا کہ کھاد کی ایک ایک بوری کیلئے کسان لائنوں میں لگ کر ذلیل و خوار ہو رہے ہیں، پورے پنجاب میں گندم کی کاشت کے موقع پر کھاد غائب کرنے کے پیچھے کون سا مافیا سرگرم ہے سب کو پتہ ہے، رحیم یار خان ، صادق آباد اور خان پور سمیت جنوبی پنجاب میں کھاد سرے سے غائب ہے۔

حمزہ شہباز نے کہا کہ کسان پورٹل، کسان کارڈ اور کھاد کی قیمتیں کم کرنے کے دعوے عمران خان حکومت کا ایک اور سبز باغ نکلا، ڈی اے پی کی ایک بوری کی قیمت 10 ہزار روپے سے بھی زیادہ ہے جبکہ یوریا کھاد کی بوری کی قیمت دو ہزار 500 روپے ہو گئی ہے۔

اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی نے کہا کہ یہ حکومت ملکی معیشت کو ٹھکانے لگانے کے بعد پاکستان کو غذائی بحران میں بھی دھکیل چکی ہے۔

Related posts

چونیا میں ٹریفک حادثے میں باپ اور بیٹا جاں بحق

Hassam alam

پیپلزپارٹی کا 27 فروری سے حکومت کیخلاف لانگ مارچ کا اعلان

Rauf ansari

رینجرز اہلکاروں کا قتل، عدالت نے عذیر بلوچ اور شیرو کو رہا کردیا

Rauf ansari

Leave a Comment