Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین عدالتیں و مقدمے

صوفیہ مرزا کے بچوں کی اسمگلنگ کا کیس: واپسی سے متعلق اقدامات پر مبنی رپورٹ طلب

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے اداکارہ صوفیہ مرزا کے بچوں کی اسمگلنگ سے متعلق کیس میں یو اے ای سے بچوں کے واپسی سے متعلق اقدامات پر مبنی رپورٹ طلب کرلی۔

اداکارہ صوفیہ مرزا کے بچوں کی اسمگلنگ سے متعلق کیس کی سماعت جسٹس مقبول باقر اور جسٹس قاضی امین پر مشتمل دو رکنی بینچ نے کی۔ ڈی جی ایف آئی اے نےعدالت کو بتایا کہ انٹر پول سے ملزم عمر فاروق کے ریڈ اور ییلو وارنٹ ایشو کروائے، یو اے ای کی عدالت نے بچوں کو والد عمر فاروق کے حوالے کرنے کا فیصلہ دیا ہے۔

جسٹس مقبول باقر نے کہا کہ یو اے ای کی عدالت نے ہمارے فیصلہ کے بعد فیصلہ دیا ہے۔ جسٹس قاضی امین نے ریماکس دیے کہ یو اے ای کو ہمارے فیصلہ کا اطلاق کرنا پڑے گا، بچوں کی واپسی کا معاملہ بیوروکریٹک انداز سے حل نہیں ہوگا، وزارت خارجہ کو یہ معاملہ دونوں ممالک کی سطح پر اٹھانا ہوگا، ہماری بچیاں یو اے ای سے واپس لائی جائیں۔

ڈی جی ایف آئی اے نے عدالت کو بتایا کہ ملزم عمر فاروق اثرو رسوخ کا حامل ہے۔ جسٹس قاضی امین بولے ملزم عمر فاروق کے بیرون ممالک اثاثے اکاونٹس منجمد کروائیں، عمر فاروق اتنا طاقتور نہیں، اسکا نام سسٹم میں ڈالیں۔عدالت نے یو اے ای سے بچوں کے واپسی سے متعلق اقدامات پر مبنی رپورٹ طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کردی۔

Related posts

پی ایس ایکس 100 انڈیکس میں 505 پوائنٹس کا اضافہ

Rauf ansari

ہنگو ضمنی انتخاب: تحریک انصاف کے امیدوار نے میدان مار لیا

Zaib Ullah Khan

عمران نیازی کے خلاف ایف آئی آر کٹ چکی ہے، حمزہ شہباز

Rauf ansari

Leave a Comment