Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

دہشتگردوں کا پاک ایران سرحد پر سیکیورٹی فورسز کی چوکی پر حملہ

کوئٹہ: دہشت گردوں نے بلوچستان کے عبدوئی سیکٹر میں پاک ایران سرحد پر سکیورٹی فورسز کی چوکی پر حملہ کر دیا، فائرنگ کے تبادلے میں لانس نائیک ظہیر احمد شہید ہو گئے، دہشت گردوں کو جوابی کارروائی میں شدید نقصان پہنچا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں کے ایک گروہ نے بلوچستان کے عبدوئی سیکٹر میں پاک ایران سرحد پر سکیورٹی فورسز کی ایک چوکی پر حملہ کیا، شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران نوشکئی سے تعلق رکھنے والے لانس نائیک ظہیر احمد بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہو گئے۔

سیکیورٹی فورسز کی فرار ہونے والے دہشت گردوں کے خلاف جوابی کارروائی میں انہیں شدید نقصان پہنچا، آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان کی سکیورٹی فورسز دشمن عناصر کی ایسی کارروائیوں کو شکست دینے کے لئے پرعزم ہیں، دہشت گردوں کا مقصد بلوچستان کے امن، استحکام اور ترقی کو متاثر کرنا ہے۔

Related posts

بھارت میں مظاہرے، کئی علاقوں میں انٹرنیٹ سروس معطل

Hassam alam

پی ٹی آئی کی نئی کمیٹی پارٹی آئین اور تنظیمی ڈھانچہ تشکیل دے گی، فواد چوہدری

Rauf ansari

چیف جسٹس کے نامزد ججز کے نام اکثریتی رائے سے مسترد

ibrahim ibrahim

Leave a Comment