Urdu
پاکستان تازہ ترین کاروبار

ملتان میں گیس کی بندش، شہری پریشان

ملتان: گیس فراہمی کے حکومتی وعدے وفا نہ ہو سکے، گیس کی بندش سے شہر اولیاء ملتان کے باسی بازاروں سے کھانا خریدنے پر مجبور ہیں جسکی وجہ سے انکے ماہانہ اخراجات میں اضافہ ہو رہا ہے۔

گیس کی مسلسل بندش شہر اولیاء ملتان کے باسیوں کیلئے مشکلات کا سبب بن گیا۔ حکومت کی جانب سے مقررہ اوقات میں بھی گیس فراہمی کو یقینی نہ بنایا جا سکا۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ کھانا بنانے کے اوقات میں گیس نہ ہونے کی وجہ سے مسائل میں اضافہ ہو رہا ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ گیس بندش کے باعث انکی مشکلات بڑھ رہی ہیں، ایل پی جی کی قیمتیں مسلسل بڑھ رہی ہیں ، بازار سے کھانا خریدنے کی وجہ سے انکی مالی مشکلات بڑھ رہی ہیں۔

شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ کھانا بنانے کے اوقات میں گیس فراہمی کو یقینی بنانے تاکہ وہ اضافی اخراجات سے محفوظ رہ سکیں۔

Related posts

وزیر اعظم کا دورہ روس، دوسری جنگ عظیم کے ہلاک فوجیوں کی یادگار پر حاضری

Hassam alam

الیکشن ترمیمی ایکٹ سپریم کورٹ میں چیلنج

Hassam alam

این اے 133ضمنی انتخابات، مسلم لیگ ن کی شائستہ پرویز ملک کامیاب

Hassaan Akif

Leave a Comment