Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

پنجاب حکومت کا نئے بلدیاتی نظام پر اپوزیشن کے تحفظات دور کرنے کا اعلان

لاہور: پنجاب حکومت نے نئے بلدیاتی نظام پر اپوزیشن کے تحفظات دور کرنے کا اعلان کردیا۔ وزیر بلدیات میاں محمودالرشید کہتے ہیں کہ بااختیار بلدیاتی نظام کے تحت دو ہزار 285 نیبر ہڈ کونسلز قائم کی جائینگی، ہیلتھ سوشل ویلفئیر اور اسپورٹس سمیت پانچ اتھارٹیز ضلع کے ماتحت ہونگی جبکہ تمام اتحادی آن بورڈ ہیں اپوزیشن کے تحفضات بھی دور کیے جائینگے۔

وزیر بلدیات پنجاب میاں محمود الرشید نے صوبے میں بلدیاتی انتخابات الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے ذریعے کروانے کا عندیہ دے دیا۔ الحمرا ہال لاہور میں ترجمان پنجاب حکومت حسان خاور کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے میاں محمود الرشید بولے کہ گیارہ میٹرو پولیٹن کارپوریشن اور پچیس ڈسٹرکٹ کونسلز سے براہ راست عوامی نمائندے عوام کا ووٹ لے کر منتخب ہونگے، کوشش ہے آئندہ انتخابات ای وی ایم کے ذریعے کروائے جائیں گے۔

بلدیاتی ایکٹ پر بریفنگ دیتے ہوئے حسان خاور کا کہنا تھا کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ بلدیاتی نظام کے ذریعے عوام کے مسائل انکی دہلیز پر حل کیے جائینگے، دیگر صوبائی حکومتوں کے قوانین سے موازنہ کریں تو پتہ چل جائے گا جمہوریت کا سب سے بڑا حامی کون ہے۔

وزیر بلدیات پنجاب کا کہنا تھا کہ نئے بلدیاتی نظام میں نہ صرف بلدیاتی نمائندوں بلکہ تاجر برادری، سول سوسائٹی اور خصوصی افراد کی نمائندگی بھی ہوگی جبکہ شکایات کے ازالے کیلئے خصوصی ٹربیونل بھی بنایا جائیگا۔

Related posts

یوکرین پر حملے کیا تو روس کو بھاری قیمت چکانا پڑے گی، امریکی صدر

Hassam alam

وزیراعظم کا یو اے ای کے صدر سے رابطہ، ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کے اعلان کا خیر مقدم

Hassam alam

دادو میں خوفناک آتشزدگی، 4 بچوں سمیت 9 افراد جھلس کر جاں بحق

Hassam alam

Leave a Comment