Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

کیٹیگری سی ممالک میں پھنسے پاکستانیوں کو 31 دسمبر تک وطن واپسی کی اجازت

اسلام آباد: نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر نے کیٹگری سی کے ممالک میں پھنسے پاکستانیوں کی وطن واپسی کے لیے سہولت کا اعلان کر دیا۔

این سی اوسی نے کیٹیگری سی کے ممالک میں پھنسے پاکستانی شہریوں کو 31 دسمبر تک وطن واپسی کی اجازت دے دی۔ کیٹیگری سی ممالک سے وطن واپس آنے والوں کو ویکسین سرٹیفکیٹ، اڑتالیس گھنٹے قبل کا کورونا منفی ٹیسٹ اور قرنطینہ کی شرائط پورا کرنا ہوں گی۔

این سی او سی کا کہنا ہے کہ اکثر ممالک میں 15 سے 18 سال کے بچوں کی ویکسی نیشن شروع نہیں ہوئی۔ اس لیے بچوں کے لیے ویکسی نیشن کی شرط میں بھی نرمی کردی گئی۔15سے18سا ل کے بچوں کو ویکسینیشن کے بغیر بھی 31 جنوری 2022تک سفر کی اجازت ہوگی۔

Related posts

پی ایس ایل7:آج ملتان سلطان کا لاہور قلندر سے ٹاکرا

ibrahim ibrahim

نانگا پربت پرکوہ پیمائوں کونکالنے کیلئے پاک فوج کا آپریشن جاری

Hassam alam

این اے 133ضمنی الیکشن ،پولنگ کا وقت ختم ، ووٹوں کی گنتی جاری

Hassaan Akif

Leave a Comment