Urdu
تازہ ترین کھیل نیوز ہیڈلائن

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دوسرا ٹی 20 میچ آج کھیلا جائے گا

لاہور: ویسٹ انڈیز اور پاکستان کے درمیان دوسرا ٹی 20 میچ آج کھیلا جائے گا۔ پہلے ٹی 20 میچ گرین شرٹس نے مہمان وِنڈیز کو تریسٹھ رنز سے ہرا کر تین ٹی 20 میچز کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کر لی۔

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں آج زور کا جوڑ پرے گا، دوسرے ٹی 20میں پاکستان اور ویسٹ انڈیز آمنے سامنے ہوں گے۔ پہلے میچ میں شاہینوں نے اونچی پرواز کی، مہمان ٹیم کو تریسٹھ رنز کی شکست کا سامنا کرنا پڑا، قومی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے چھ وکٹ کے نقصان پر دو سو رنز بنائے، اوپنر محمد رضوان نے اٹھہتر رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔

حیدر علی نے بھی مہمان بولرز پر بھرپور لاٹھی چارج کیا ، 6 چوکوں ، 4 چھکوں کی مدد انتالیس گیندوں پر اڑسٹھ رنز بنا کر میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔ دو سو ایک رنز کے پہاڑ جیسے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے مہمان کیربینزانیس اوور میں ایک سو سینتیس رنز پر ڈھیر ہوگئے۔

محمد وسیم نے چار شکار کیے ،شاداب خان نے تین مہرے کھسکائے۔ تین ٹی 20 میچز کی سیریز میں قومی ٹیم کو ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔

Related posts

ایشین ہاکی چیمپینز ٹرافی، پاکستان نے بنگلادیش کو ہرا کر سیمی فائنل میں جگہ بنالی

Hassaan Akif

ڈپٹی اسپیکر نے قومی اسمبلی کا اجلاس چند منٹ میں ملتوی کردیا

Rauf ansari

رانا شمیم کو توہین عدالت کیس میں بیان حلفی جمع کرانے کا آخری موقع دیدیا گیا

ibrahim ibrahim

Leave a Comment