کراچی : پیپلز پارٹی کے عوامی مارچ کے لیے پولیس نے سیکورٹی پلان جاری کردیا۔جلوس کی سیکیورٹی کے لیے ایک ہزار 467 اہلکار تعینات کیےگے ہیں ۔
کراچی پولیس نے پیپلز پارٹی کے عوامی مارچ پولیس نے سیکورٹی پلان جاری کردیا ہے ۔سیکیورٹی پلان کے مطابق جلوس کی سیکیورٹی کے لیے 1467 اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔ مزارقائد سے گھگھر پھاٹک تک ریلی کی سیکیورٹی پر تعیناتی کی گئی۔
پیپلز پارٹی کے مارچ کے لیے ایس ایس یو کے 316 اہلکار جلوس کی سیکیورٹی پرہوں گے۔10خواتین اہلکار سمیت 1247 کانسٹیبل اور ہیڈ کانسٹیبل شامل ہیں۔ سیکیورٹی پر11ایس پی اور21ڈی ایس پی تعینات ہیں۔
