Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

دوران پرواز کھانے کی فراہمی پر پابندی لگا دی گئی

اسلام آباد: پاکستان کی پروازوں میں 17 جنوری سے دوران پرواز کھانے کی فراہمی پر پابندی عائد کر دی گئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اجلاس میں دوران پرواز کھانے کی فراہمی پر پابندی کا فیصلہ کیا گیا اور سول ایوی ایشن اتھارٹی کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ پرواز میں کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کو یقینی بنائے۔ سول ایوی ایشن اتھارٹی نے فوری طورپر دوران پرواز کھانے پر پابندی لگا دی ہے۔

این سی او سی نے 17 جنوری کو بین الصوبائی وزرا صحت اور تعلیم کا اجلاس بھی طلب کر لیا ہے جبکہ این سی او سی نے ویکسی نیشن مہم اور اہداف کا حصول بھی تیز کرنے کی ہدایت کی ہے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر اجلاس میں ملک میں بیماری کے بڑھتے پھیلاؤ کا جائزہ لیا گیا اور این سی او سی نے ضروری اقدامات کے لیے صوبوں بالخصوص سندھ حکومت کے ساتھ رابطے کا فیصلہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی کورونا کیسز میں تیزی آ گئی ہے جس سے سب سے زیادہ کراچی متاثر ہے جہاں کورونا کی شرح 35 فیصد سے بڑھ گئی ہے۔

Related posts

پشاور میں فائرنگ سے 2 سکھ تاجر جاں بحق

Rauf ansari

ایم کیو ایم پاکستان کے وزراء کا وفاقی کابینہ سے مستعفی ہونے کا فیصلہ

Hassam alam

پاک آسٹریلیا ٹیسٹ میچ: راولپنڈی میں ٹریفک کے متبادل راستے کون سے؟ ایڈوائزری جاری

Hassam alam

Leave a Comment