Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

ملک بھر میں چار ہزار سے زائد کورونا کے کیسز ریکارڈ

اسلام آباد: پاکستان میں عالمی وبا کورونا وائرس سے مزید 4 افراد جاں بحق ہو گئے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 29 ہزار 3 ہو گئی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری کردہ تازہ اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید 4 ہزار 286 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔ ملک میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 13 لاکھ 20 ہزار 120 ہو گئی۔

این سی او سی کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملک بھر میں 52 ہزار 522 کورونا ٹیسٹ کیے گئے اور مثبت کیسز کی شرح 8.16 فیصد رہی۔ سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداد 4 لاکھ 83 ہزار648، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 81 ہزار 537، پنجاب میں 4 لاکھ 45 ہزار 940، اسلام آباد میں ایک لاکھ 8 ہزار 880، بلوچستان میں 33 ہزار 653، آزاد کشمیر میں 34 ہزار 676 اور گلگت بلتستان میں 10 ہزار 429 ہو گئی ہے۔

کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 13 ہزار 76افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 7 ہزار 675، خیبرپختونخوا 5 ہزار 935، اسلام آباد 967، گلگت بلتستان 186، بلوچستان میں 365 اور آزاد کشمیر میں 746 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

Related posts

وزیر اعظم کے پاس بھی بہت کارڈز ہیں، شیخ رشید

Hassam alam

خیبرپختونخوا میں چینی مہنگی ملنے کا الزام بھی پیپلزپارٹی پر لگایا جارہا ہے، مرتضیٰ وہاب

Rauf ansari

آئی ایم ایف کا بیل آؤٹ پیکج جلد نہ آیا تو پاکستان کے دیوالیہ ہونے کا خطرہ ہے

Hassam alam

Leave a Comment