Urdu
تازہ ترین سائنس اور ٹیکنالوجی

پی ٹی اے کا فوری طور پر کرپٹو کرنسی کی ویب سائٹس بلاک نہ کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد: پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے فوری طور پر کرپٹو کرنسی ویب سائٹس کو بلاک نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی اے نے کرپٹوکرنسی ویب سائٹس کے حوالے سے وزارت آئی ٹی سے رائے بھی مانگ لی ہے۔ پی ٹی اے حکام کے مطابق ایف آئی اے نے 1 ہزار 540 کرپٹو کرنسی ویب سائٹس بلاک کرنے کے لیے بھیجیں ہیں تاہم اس سے متعلق قانونی حوالہ کمزور ہے۔

پی ٹی اے حکام کے مطابق اسٹیٹ بینک کےسرکلرکو بنیاد بنا کر ساری ویب سائٹس بند نہیں کی جا سکتیں، جب تک کوئی میکانزم نہیں بنا لیتے ویب سائٹس بند نہیں ہوں گی۔

پی ٹی اے حکام کے مطابق ڈیجیٹل کرنسی کا مستقبل کیا ہو گا، متعلقہ اداروں سے مشاورت شروع کر دی ہے۔

Related posts

یوسف رضا گیلانی کی نااہلی سے متعلق بڑا فیصلہ آگیا

ibrahim ibrahim

پیپلزپارٹی نے آمروں اور دہشتگردوں کا مقابلہ کیا، بلاول بھٹو زرداری

Rauf ansari

چیف الیکشن کمشنر سے شبلی فراز کی ملاقات، الیکٹرونک ووٹنگ پر گفتگو

Rauf ansari

Leave a Comment