Urdu

لاہور: احتساب عدالت نے آشیانہ اقبال کیس پر سماعت 24 فروری تک ملتوی کرتے ہوئے نیب کے گواہ کو جرح کیلئے طلب کرلیا۔ عدالت نے رمضان شوگر ملز کیس میں حمزہ شہباز کی بریت کی درخواست پر وکلا کو دلائل مکمل کرنے کا حکم دے دیا۔

آشیانہ اقبال اور رمضان شوگر ملز کیس میں شہباز شریف احتساب عدالت میں پیش اور حاضری مکمل کروائی۔ حمزہ شہباز بھی رمضان شوگر ملز کیس میں عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔ آشیانہ اقبال ریفرنس میں نیب کے ایک گواہ کا بیان قلمبند کیا گیا۔

شہباز شریف نے استدعا کی کہ قومی اسمبلی کا اجلاس 18 فروری سے شروع ہورہا ہے، میں اپنی موجودگی میں گواہوں کی جرح سننا چاہتا ہوں لہذا عدالت لمبی تاریخ دے۔ عدالت نے ریمارکس دئیے کہ یہ گواہ آپ سے متعلقہ نہیں آپ حاضری معافی کی درخواست دے دیں۔ عدالت نے نیب کے گواہ کو جرح کیلئے 24 فروری کو طلب کرلیا۔

رمضان شوگر ملز ریفرنس میں عدالت نے حمزہ شہباز کی بریت کی درخواست پر دلائل دینے کا حکم دیا تو وکیل نے مؤقف اپنایا کہ لاہور بار کی ہڑتال کے باعث آج دلائل نہیں دے سکتے۔ عدالت نے 24 فروری کو حمزہ شہباز کے وکیل کو دلائل مکمل کرنے کی ہدایت کردی۔

Related posts

برونڈی کی جیل میں آتشزدگی کے باعث 38 قیدی جھلس کر ہلاک

Rauf ansari

ملک میں کورونا سے مزید 5 افراد جاں بحق

Hassam alam

ملک کی بہتری کیلئے ٹیم ورک کا بہتر ہونا ضروری ہے، جہانگیر ترین

Hassam alam

Leave a Comment