Urdu
تازہ ترین دنیا

کینیڈا میں ویکسین مخالف مظاہرین کے خلاف ایمرجنسی ایکٹ نافذ

ٹورنٹو: کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے ٹرک ڈرائیوروں کے احتجاج کو ختم کرنے کے لیے ایمرجنسی اختیارات کا ایکٹ نافذ کر دیا۔

کینیڈین وزیر اعظم نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ اس مرحلے میں فوج تعینات نہیں ہوگی تاہم حکام کو مظاہرین کو گرفتار کرنے اور ٹرکوں کو قبضے میں لینے کے لیے مزید اختیارات دیے جائیں گے۔

جسٹن ٹروڈو نے کہا کہ احتجاج سے معیشت کو نقصان پہنچ رہا ہے اور یہ امن عامہ کو بھی خطرے میں ڈال رہا ہے۔ہم غیرقانونی اور خطرناک سرگرمیاں جاری رکھنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ کینیڈین وزیراعظم نے کہا کہ احتجاج کی فنڈنگ پر بھی پابندی لگائی جائے گی۔ ایکٹ کا نفاذ مخصوص علاقے میں ہو گا۔

یاد رہے کہ کینیڈا میں کورونا وائرس سے متعلق پابندیوں اور ویکسین لگوانے کے خلاف کئی دنوں سے ٹرک ڈرائیوروں کا احتجاج جاری ہے۔ کینیڈا کی تاریخ میں غیرمعمولی حالات میں ایمرجنسی اختیارات کا استعمال دوسری مرتبہ کیا جا رہا ہے۔ ایکٹ کا نفاذ سنگین حالات میں کیا جاتا ہے

Related posts

الیکشن کمیشن نے اعظم سواتی کو جواب جمع کروانے کی مہلت دے دی

Hassam alam

نجی کمپنی سے خریدی گئی ای وی ایم مشینیں قابل قبول نہیں ہونگی، الیکشن کمیشن

Rauf ansari

پی پی اور ن لیگ جنوبی پنجاب کی عوام کو لولی پاپ دیتی آئی ہیں، حسان خاور

Rauf ansari

Leave a Comment