Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین عدالتیں و مقدمے

اسلام آباد ہائیکورٹ کا سابق چیف جج رانا شمیم کو بیان حلفی جمع کرانے کا حکم

اسلام آباد: ہائیکورٹ نے گلگت بلتستان کے سابق چیف جج رانا شمیم کو بیان حلفی جمع کرانے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے رانا شمیم کے وکیل کی آج التوا کی درخواست منظورکرلی۔

چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے رانا شمیم کے بیان حلفی کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت کی، رانا شمیم کے وکیل بیماری کے باعث پیش نہ ہوئے۔ اٹارنی جنرل نے عدالت سے استدعا کی کہ رانا شمیم کو بیان حلفی جمع کرانے کے ہدایت کی جائے۔

رانا شمیم سے اپنے دفاع میں گواہان کی فہرست بھی لی جائے، بیان حلفی اور گواہان کی فہرست مل جائے تو آئندہ سماعت پر کارروئی آگے بڑھے گی۔ عدالت نے رانا شمیم کو آئندہ سماعت سے پہلے اٹارنی جنرل کو بیان حلفی کی کاپی فراہم کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت 7 مارچ تک ملتوی کردی۔

Related posts

چینی کی قیمتیں کنٹرول کرنے کیلئے برآمد پر پابندی

Rauf ansari

وزیر اعظم کو ایڈووکیٹ جنرل کی صحافی محسن بیگ کیس پر بریفنگ

Rauf ansari

آئی ایم ایف سے کیے وعدوں پر عمل ہوا تو عوام باہر آئے گی، شیخ رشید

Rauf ansari

Leave a Comment