Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

ملکی حالات محاذ آرائی کے متحمل نہیں ہو سکتے، چوہدری شجاعت

اسلام آباد: مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ ملکی حالات محاذ آرائی کے متحمل نہیں ہو سکتے۔

مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے حکومت اور حزب اختلاف سے ملکی مفاد میں جلسے منسوخ کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ملکی حالات محاذ آرائی کے متحمل نہیں ہو سکتے۔ انہوں نے کہا کہ غربت اور مہنگائی سے متاثر عوام جلسوں کی سیاست سے پریشان ہیں جبکہ حیرت ہے حزب اختلاف کے مقابلے میں حکومت بھی جلسے کرنے لگ گئی۔ سیاسی افراتفری کا فائدہ پاکستان کے اندرونی وبیرونی دشمنوں کو ہو سکتا ہے۔

سربراہ مسلم لیگ ق نے کہا کہ دونوں فریقین کارکنان کو اشتعال انگیز سیاست کا راستہ مت دکھائیں جبکہ جمہوریت کی پاسداری کے لیے ہار اور جیت کو انا کا مسئلہ بنائے بغیر ووٹنگ میں حصہ لیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ق نے ہمیشہ ملکی مفاد کی سیاست کی ہے اور ہمیں چھوٹی پارٹی کہنے والے بھول گئے کہ ہم نے بڑے فیصلے کیے ہیں۔ دوسروں کی مخالفت مول لینے کے باوجود ہم نے ہمیشہ تدبیر اور صلح جوئی کو ترجیح دی ہے۔

Related posts

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے ہیلی کاپٹرز ریسکیو میں استعمال نہیں ہو سکتے، بیرسٹر محمد علی سیف

Nehal qavi

پیاز اور ٹماٹر کی درآمد پر ٹیکسز اور ڈیوٹیز کی مکمل چھوٹ

Hassam alam

لانگ مارچ: رپورٹ میں صرف ملیکہ بخاری اور زرتاج گل کی تعریف ،پی ٹی آئی خواتین ارکان سیخ پا

Zaib Ullah Khan

Leave a Comment