Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

بھارت کی جانب سے نفرت آمیز بیانات اور اسلاموفوبیا کیخلاف سخت نوٹس لیا جائے

اسلام آباد: وزیر خارجہ بلاول بھٹو نےاقوام متحدہ کے جنرل سیکریٹری سے بی جے پی رہنماوں کی جانب سے تضحیک آمیز بیانات کا معاملہ اٹھا دیا۔

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے اقوام متحدہ کے جنرل سیکریٹری سے ٹیلفونک رابطہ کیا ہے۔ انہوں نے بی جے پی رہنماوں کی جانب سے تضحیک آمیز بیانات اور بڑھتے اسلاموفوبیا پربات چیت کی۔

وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے کہاہے کہ اس طرح کی اشتعال انگیزی سے دنیا بھر کے مسلمانوں کی دل آزاری ہوئی ہے۔بھارت کی جانب سے نفرت آمیز بیانات اور بڑھتے اسلاموفوبیا کیخلاف سخت نوٹس لیا جائے۔

وزیرخارجہ بلاول بھٹو کی پر امن مظاہرین کے ساتھ ناروا سلوک کی بھی شدید مذمت کی ہے۔ انہوں نے بھارت میں مظاہرین کے غیر قانونی طور پر گھر گرانے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

Related posts

کمراٹ میں پھنسے 22افراد کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے ریسکیو کر لیا گیا،آئی ایس پی آر

Hassam alam

پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس کل ہوگا، الیکشن اور نیب ترمیمی بلز کی منظوری لئے جانے کاامکان

Zaib Ullah Khan

حصص بازار میں کاروباری ہفتے کے تیسرے روز مثبت رجحان رہا

Rauf ansari

Leave a Comment