Urdu

اسلام آباد: محکمہ موسمیات نے کل سے ملک کے بیشتر حصوں میں موسلادھار بارش کی پیش گوئی کی ہے۔

موسم کا حال بتانے والوں کے مطابق اسلام آباد،پنجاب،خیبر پختونخوا، بلوچستان اور سندھ میں بیشتر مقامات پر تیز ہواوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔

انہوں نے بتایا کہ گلگت بلتستان میں بھی چند مقامات پر تیزہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جب کہ بالائی پنجاب اور زیریں سندھ میں کہیں کہیں موسلادھار بارش بھی متوقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق موسلادھار بارش کے باعث راولپنڈی ،اسلام آباد،پشاور، نوشہرہ، مردان، فیصل آباد،لاہور اور گوجرانوالہ کے نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خطرہ ہے ۔

موسلا دھار بارش کے باعث راولپنڈی اسلام آباد، شکر گڑھ، سیالکوٹ، نارووال، ایبٹ آباد،مانسہرہ، دیر،کرک،بنوں، لکی مروت اورکشمیر میں ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔

Related posts

منظور وسان نے رواں سال عام انتخابات کا خواب دیکھ لیا

ibrahim ibrahim

پنجاب اسمبلی میں جو کچھ ہوا اس پر حیران ہوں،عمران خان

ibrahim ibrahim

گوجرانوالہ: ڈمپر اور دو مسافر وینوں میں ٹکر، 12 افراد جاں بحق اور 8 شدید زخمی

Hassam alam

Leave a Comment