Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

سابق وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ

تونسہ شریف: سابق وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے صوبے کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کر کے مقامی انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ سیلاب متاثرین کی مشکلات کے پیش نظر دی جانے والی سہولتوں میں اضافہ کیا جائے۔

پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار جب تونسہ شریف کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے دورے پر پہنچے تو ڈپٹی کمشنر نے انہیں بریفنگ دی۔

سابق وزیراعلیٰ پنجاب نے سیلاب متاثرین کے لیے ضلعی انتطامیہ کی جانب سے قائم کردہ ریلیف کیمپ کا بھی دورہ کیا۔

عثمان بزدار نے اس موقع پر ضلعی انتظامیہ کو ہدایت کی کہ سیلاب زدگان کی امداد کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں، سیلابی پانی میں پھنسے لوگوں کے انخلا کے لیے ریسکیو آپریشن جاری رکھا جائے۔

Related posts

وزیراعظم نے لاہور میں انڈس اسپتال کاافتتاح کردیا

Rauf ansari

وزیراعظم عمران خان کو الیکشن کمیشن کا ایک اور نوٹس

Rauf ansari

پاکستان اور ترکمانستان ایک جیسے خیالات کے حامل ہیں، صدر مملکت

Rauf ansari

Leave a Comment