Urdu
تازہ ترین دلچسپ و عجیب

ایک منٹ میں 17 بھوت مرچ کھانے کا عالمی ریکارڈ

کیلیفورنیا: امریکی شہری نے ایک منٹ میں 17 بھوت مرچ کھا کر گنیز ورلڈ ریکارڈ بنا دیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ریاست کیلیفورنیا سے تعلق رکھنے والے امریکی شہری گریگوری فوسٹر نے ایک منٹ میں 17 مرچیں کھاتے ہوئے 3.94 اونس مرچیں کھانے کا ریکارڈ بھی بنایا۔ اس سے پہلے یہ ریکارڈ 3.42اونس مرچیں کھانے کا تھا جو کینیڈا کے مائیک جیک نے 2019 میں بنایا تھا۔

فوسٹر نے گنیز ورلڈ ریکارڈز کو بتایا کہ اس ریکارڈ کو کوشش ذاتی چیلنج ہے تاکہ دیکھا جا سکے کہ خود کو کتنی دور لے جا سکتا ہوں، میں یہاں موجود انتہائی تیز مرچوں سے متعلق آگاہی پھیلانے کی کوشش کر رہا ہوں۔

Related posts

اوپن مارکیٹ ایک ڈالر 193 روپے کا ہوگیا

Rauf ansari

لاہور سمیت پنجاب میں گیس لوڈشیڈنگ کا دورانیہ مزید بڑھ گیا

Rauf ansari

امریکہ کیساتھ روایتی رابطوں کے خواہاں ہیں، آرمی چیف

Rauf ansari

Leave a Comment