Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین عدالتیں و مقدمے

الیکشن کمیشن میں سینیٹر یوسف رضا گیلانی کی نااہلی کیس کی سماعت

اسلام آباد: الیکشن کمیشن میں سینیٹر یوسف رضا گیلانی نااہلی کیس کی سماعت ہوئی۔ درخواست گزار فرخ حبیب اور عالیہ حمزہ پیش نہ ہوئے۔ یوسف رضا گیلانی اور انکے بیٹے کی جانب سے جواب بھی جمع نہ کرایا جاسکا۔

الیکشن کمیشن کےممبر سندھ نثار درانی اورممبر بلوچستان شاہ محمد نے سینیٹر یوسف رضا گیلانی نااہلی کیس کی سماعت کی۔ ممبر سندھ نثار درانی نے کہا کہ آج نہ درخواست گزار ہیں نہ ہی جواب دہندہ، یوسف رضا گیلانی اور انکے بیٹے کی جانب سے جواب بھی جمع نہ کرایا جاسکا۔

اس حوالے سےبلوچستان کے ممبر کے استفسار پر معاون وکیل نے بتایا کہ علی حیدر کے وکیل ہائیکورٹ میں مصروف ہیں۔ عدالت مہلت دے تو جواب جمع کرا دینگے۔ یوسف رضا گیلانی کی جانب سے التوا کی درخواست پرممبر بلوچستان نے کہا کہ اس طرح تو یہ کیس لٹکا ہی رہے گا۔ آئندہ سماعت پر جواب نہ آیا تو کیس کا فیصلہ کردینگے۔

درخواست گزار فرخ حبیب اور عالیہ حمزہ بھی کمیشن میں پیش نہیں ہوئے۔ الیکشن کمیشن نے درخواست گزار اظہر صدیق کی درخواست پر یوسف رضا گیلانی اور انکے بیٹے سے جواب طلب کرے ہوئے سماعت تین دسمبر تک ملتوی کردی۔

Related posts

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات آج سے دوحہ میں ہوں گے

Hassam alam

عالمی صرافہ بازار میں فی اونس سونا 33 ڈالر سستا ہوگیا

Rauf ansari

حمزہ شہباز عہدے سے فوری الگ ہوجائے،فواد چوہدری

ibrahim ibrahim

Leave a Comment