Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

عوام کی فلاح وبہبو د کی راہ میں کسی کو رکاوٹ نہیں ڈالنے دیں گے

مظفرگڑھ: وزیر اعلٰی پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کی منفی سیاست کے باوجود ترقی کا سفر جاری رکھے ہوئے ہیں، عوام کی فلاح وبہبو د کی راہ میں کسی کو رکاوٹ نہیں ڈالنے دیں گے۔

مظفرگڑھ میں وزیراعلیٰ پنجاب سے ارکان اسمبلی اور پارٹی عہدیداروں نے ملاقات کی۔ اس موقع پر اپوزیشن کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے سردار عثمان بزدار نے کہا کہ اپوزیشن کے پاس نہ کوئی عوامی ایجنڈا ہے اور نہ کوئی حکمت عملی، پی ڈی ایم کی منفی سیاست نئے پاکستان میں نہیں چل سکتی۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن جماعتوں نے ہر موقع پر ترقی کے سفر کو روکنے کی کوشش کی، ملک کی ترقی کے سفر میں رخنہ ڈالنے والوں کو عوام بری طرح مسترد کر چکے ہیں۔

عثمان بزدار نے کہا کہ پنجاب ترقی کے لحاظ سے تمام صوبوں میں سرفہرست ہے۔ پنجاب کاکوئی شہر اور قصبہ ترقی کے ثمرات سے محروم نہیں رہے گا، عوام کی خدمت میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ پنجاب میں گزشتہ 3 برس کے دوران جتنے ترقیاتی کام ہوئے اس کی مثال ماضی میں نہیں ملتی، ترقیاتی منصوبوں کو تیز رفتاری اورشفافیت کے ساتھ پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے گا۔ مظفر گڑھ سمیت پسماندہ علاقوں کے لوگوں کو صحت اورتعلیم کی معیاری سہولتیں دینے کیلئے جامع پروگرام پر عمل پیرا ہیں۔

Related posts

ڈینگی کی شدت میں اضافہ، کراچی میں 191 اور اسلام آباد میں 128 نئے کیسز

Nehal qavi

پی ٹی آئی نے احمد جواد کی پارٹی رکنیت ختم کردی

Hassaan Akif

دھاندلی کی کوشش ہوئی تو چپ نہیں بیٹھیں گے،شیریں مزاری

ibrahim ibrahim

Leave a Comment