Urdu
پاکستان تازہ ترین

نوازشریف اور مریم نواز کی بے گناہی روز روشن کی طرح عیاں ہوگئی ہے

لاہور: مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ سابق چیف جج گلگت بلتستان کا بیان حلفی سامنے آنے کے بعد نواز شریف اور مریم نواز کی سزا برقرار رہنے کا کوئی قانونی، اخلاقی اور منطقی جواز نہیں رہا۔

ایک ٹویٹ میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ انصاف کے تقاضے پورے کیے جائیں، سزائیں ختم کی جائیں۔ مریم اورنگزیب نے کہا منتخب وزیراعظم نواز شریف کے خلاف گھناؤنی سازش اور اس میں ملوث کرداروں کو ایک ایک کرکے اللہ تعالی بے نقاب فرما رہا ہے، سابق چیف جسٹس گلگت بلتستان کا حلف نامہ اس مذموم جرم کے خلاف گواہی ہے،نوازشریف اور مریم نواز کی بے گناہی روز روشن کی طرح عیاں ہوگئی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سازشی کرداروں کو کٹہرے میں لایاجائے، سزائیں دی جائیں، بے گناہوں کو بلاتاخیر انصاف دیا جائے، یہ سازش صرف نواز شریف کے خلاف نہیں بلکہ پاکستان اور پاکستان کے عوام کے خلاف ہوئی ہے۔

Related posts

کینیڈا میں ویکسین مخالف مظاہرین کے خلاف ایمرجنسی ایکٹ نافذ

Hassam alam

لاہور میں چینی باشندوں کی سیکیورٹی میں اضافے کی ہدایات

Rauf ansari

جب نیب قانون پاس ہورہا تھا پی ٹی آئی کہاں تھی؟، سپریم کورٹ

Hassam alam

Leave a Comment