Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

شہبازشریف کے اپوزیشن قائدین سے ایک بار پھر رابطے

لاہور: اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے بلاول بھٹو سمیت اپوزیشن قائدین سے ٹیلیفون پر پارلیمانی امور پر تبادلہ خیال کیاہے۔

بلاول بھٹو اور شہباز شریف نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس اور اپوزیشن لائحہ عمل پر بات چیت کی۔ بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ پارلیمان سےحکومتی پالیسیوں کو ناکام بنایا جاسکتا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ پارلیمانی فورم پر عوامی نمائندگان عوام کا مقدمہ لڑتے ہیں۔خوشی ہے مشترکہ لائحہ عمل سےپارلیمانی محاذ پر حکومت کو کئی بار شکست سے دوچار کیا۔ شہبازشریف نے مولانا فضل الرحمان ، آفتاب شیرپاو، اختر جان مینگل سے بھی ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے۔

انہوں نےامیر حیدر ہوتی، شفیق ترین ،مالک بلوچ، محسن داوڑ اور سراج الحق کو بھی ٹیلیفون کیا ہے۔ قائد حزب اختلاف نے پارلیمنٹ میں اپوزیشن کی متحدہ کاوشوں کو سراہا اور تعاون پر شکریہ ادا کیا۔ ان کا کہنا ہے کہ اپوزیشن جماعتوں نے قومی مفاد میں بے مثال اتحاد اور یک جہتی کا مظاہرہ کیا ۔اپوزیشن اور حکومتی اتحادی جماعتوں کے اصولی موقف نے حکومت کو پسپائی پر مجبور کیا۔

انہوں نے کہا ہے کہ اپوزیشن اتحاد آئندہ مشترکہ اجلاس میں بھی اسی قوت کا مظاہرہ کرے گا۔ آئین، عوام اور پارلیمنٹ کے خلاف ہر حکومتی اقدام کے سامنے اپوزیشن اتحاد کھڑا ہوگا۔

Related posts

عمران خان نے راہداری ضمانت کیلئے پشاور ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا

Hassam alam

آئی ایم ایف سے کیے وعدوں پر عمل ہوا تو عوام باہر آئے گی، شیخ رشید

Rauf ansari

امریکا طالبان مذاکرات اگلے ہفتے دوبارہ ہوں گے

Hassaan Akif

Leave a Comment