Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین عدالتیں و مقدمے

اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق جج شمیم رانا کو کل ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا

اسلام آباد:سابق چیف جج گلگت بلتستان کے انکشافات پر اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق چیف جج شمیم رانا اور سینئر صحافی انصار عباسی کو کل ذاتی حیثیت میں طلب کرنے کا نوٹس جاری کر دیا۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق عدالت نے دی نیوز کے ایڈیٹر انچیف اور ایڈیٹر کو بھی ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا ، عدالت کی جانب سے کل صبح ساڑھے 10 بجے طلب کیا گیا۔ عدالت نے ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد اور اٹارنی جنرل کو بھی کل کے لئے نوٹس جاری کر دیے۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیے کہ کیوں نہ ہائیکورٹ کا وقار مجروح کرنے پر توہین عدالت کی کارروائی شروع کر دیں ، زیر التوا معاملے میں اس طرح کی رپورٹنگ ہو گی تو کیا یہ کوئی مناسب بات ہے ،آپ سب اس کورٹ میں موجود رہتے ہیں ، کوئی اس کورٹ پر انگلی اٹھا کر دکھائے ، عدالت اس معاملے کو بہت سنجیدہ لے گی۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے کہا کہ لوگوں کا اعتماد اس طرح سے اٹھایا جائے گا ؟، ہمیشہ اس عدالت نے آزادی اظہار رائے کا احترام کیا ، زیر التوا کیسز پر بات کرنے کی روش بن گئی ہے ، کیا کوئی بیان حلفی عدالتی کارروائی کا حصہ ہے ۔

Related posts

ووٹنگ والے دن آٹھ سے بارہ ن لیگی اراکین قومی اسمبلی سے غائب ہوں گے،فیاض الحسن

ibrahim ibrahim

بلاول بھٹو صاحب، آپ کے بڑوں کو ملک توڑنے کی عادت پڑ گئی ہے، مصطفیٰ کمال

Hassaan Akif

کورونا کی پانچویں لہر کے وار کم ہونے لگے، 6 افراد جاں بحق

ibrahim ibrahim

Leave a Comment