Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

تعلیمی اداروں میں سردیوں کی تعطیلات جنوری کے آخر میں کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد: نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے اجلاس میں تعلیمی اداروں میں سردیوں کی تعطیلات جنوری کے آخر میں کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔

این سی او سی کے اجلاس میں اتفاقِ رائے سے فیصلہ کر لیا گیا ہے کہ تعلیمی اداروں میں موسمِ سرما کی تعطیلات جنوری میں ہوں گی۔ ذرائع نے بتایا کہ بین الصوبائی وزرائے تعلیم کے اجلاس میں تمام صوبوں کی سفارشات کے تحت یہ فیصلہ کیا گیا۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ این سی او سی کے اجلاس میں طے کیا گیا کہ تعلیمی اداروں میں کورونا ویکسینیشن کا عمل جاری رہے گا۔ این سی او سی کے اجلاس میں یہ بھی طے کیا گیا کہ برفباری والے علاقوں میں تعطیلات رہیں گی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے اجلاس میں ملک بھر کے تعلیمی اداروں میں ویکسی نیشن اور کورونا وائرس کی صورتِ حال کا جائزہ بھی لیا گیا۔ این سی او سی کے اجلاس میں تمام اکائیوں سے مشاورت کے بعد موسمِ سرما کی تعطیلات کا فیصلہ کیا گیا۔

Related posts

ایف بی آر نے فروری کے ریونیو ہدف کو کامیابی سے حاصل کر لیا ،عمران خان

ibrahim ibrahim

عدم استحکام پیدا کرنیوالےعناصرکو ناکام بنایا جائے گا، چوہدری سرور

Rauf ansari

سب سے زیادہ خطرہ مجھے اور مولانا فضل الرحمان کو ہے، شیخ رشید

ibrahim ibrahim

Leave a Comment