Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

خیبر پخونخوا بلدیاتی انتخابات: 2 ہزار 32 امیدوار بلامقابلہ منتخب

پشاور: خیبر پختونخوا میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے سلسلے میں 2 ہزار 32 امیدوار بلامقابلہ منتخب ہو گئے۔

الیکشن کمیشن کی رپورٹ کے مطابق خیبر پختونخوا کے بلدیاتی انتخابات کے سلسلے میں جنرل نشستوں پر 217 امیدوار بلامقابلہ منتخب ہوئے ہیں جبکہ خواتین نشستوں پر 876 امیدوار بلامقابلہ لیڈی کونسلر منتخب ہوئیں۔

کسان نشستوں پر 285 امیدوار بلامقابلہ منتخب ہوئے جبکہ یوتھ نشستوں پر 500 اور اقلیتی نشستوں پر 154 امیدوار بلامقابلہ منتخب ہوئے ہیں۔ اسی طرح پشاور سے جنرل نشستوں پر 62 اور خواتین نشستوں پر 145 امیدوار بلامقابلہ منتخب ہوئی ہیں جبکہ کسان نشستوں پر 105 اور اقلیتی نشستوں پر 45 امیدوار بلامقابلہ منتخب ہو گئے ہیں۔

Related posts

وزیر اعظم کے معاون خصوصی کی حثیت سے استعفی دے دیا

Hassam alam

پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید 25 افراد جاں بحق

Hassam alam

یکم مئی سے ملک میں لوڈشیڈنگ صفر ہے، خرم دستگیر

Zaib Ullah Khan

Leave a Comment