Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

لاہور آج بھی دنیا کا آلودہ ترین شہر قرار

لاہور: حکومتی اقدامات بھی بہتری نہ لا سکے ، لاہور کی فضا آج بھی دنیا کی آلودہ ترین فضا رہی ۔

بھارت کا دارالحکومت نئی دہلی فہرست میں دوسرے نمبر پر رہا جبکہ تیسرے نمبر پر ویتنام کا شہر ہنوئی ہے۔ دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں بنگلہ دیش کا دارالحکومت ڈھاکہ جبکہ پانچویں نمبرپر بھارتی شہر کلکتہ ہے۔ چین کا شہر ووہان اس فہرست میں چھٹے جبکہ افغانستان کا دارالحکومت کابل ساتویں نمبر پر ہے۔

ادھر محکمہ تحفظ ماحولیات کے مطابق آج لاہور کے علاقے ٹاؤن ہال میں ائیر کوالٹی انڈیکس ( اے کیو آئی ) 200 ریکارڈ کیا گیا ، ٹاؤن شپ سیکٹر ٹو میں اے کیو آئی 229 ریکارڈ کیا گیا۔نیشنل ہاکی سٹیڈیم کا اے کیو آئی 401 ریکارڈ کیا گیا۔

دوسری جانب فیصل آباد میں اے کیو آئی 158 ، راولپنڈی میں 188 ، رحیم یار خان میں 139ریکارڈ کیا گیا۔

Related posts

یونیورسٹی دھماکے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی

Rauf ansari

پی ایس ایل لیگ کے ساتویں ایڈیشن کا آغاز آج سے، کراچی کنگز اور ملتان سلطانز کے آمنے سامنے ہونگے

Hassam alam

وزیراعلیٰ پنجاب نے ریسکیو 1122 موبائل ایپلی کیشن کا افتتاح کر دیا

Hassam alam

Leave a Comment