Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

صحت انصاف کارڈ کا دائرہ کار پورے ملک میں پھیلادیا ہے، ڈاکٹر فیصل سلطان

اسلام آباد: وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا ہے کہ صحت انصاف کارڈ کا دائرہ کار پورے ملک میں پھیلادیا ہے، پاکستان 2030 تک یونیورسل ہیلتھ کوریج کے حصول کے لئے پرعزم ہے۔

یونیورسل ہیلتھ کوریج ڈے کی مناسبت سے ہونے والی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ پاکستان نے پائیدار ترقیاتی اہداف پر دستخط کر رکھے ہیں، پاکستان 2030 تک یونیورسل ہیلتھ کوریج کے حصول کے لئے پرعزم ہے،عوام کو بیماریوں سے بچانا بہترین طبی سہولیات کی فراہمی ہمارا مشن ہے اور یونیورسل ہیلتھ کوریج کو یقینی بنانے کیلئے بھر پور اقدامات کیے ہیں، جس کے تحت صحت انصاف کارڈ کا دایرہ کار پورے ملک میں پھیلادیا ہے۔

فیصل سلطان نے کہا کہ خیبرپختونخوا فاٹا تھرپارکر ازاد جموں کشمیر میں یونیورسل ہیلتھ کوریج کے تحت مفت علاج کی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں،،مارچ تک پورے پنجاب میں یونیورسل ہیلتھ کوریج کے تحت مفت علاج کی سہولیات میسر ہوں گی۔ترجمان وزارت صحت کے مطابق عالمی صحت کوریج ڈے کا مقصد صحت کے مساوی نظام کی اہمیت کو اجاگر کرنا ہےتاکہ ہر شہری تک صحت کی تمام تر بہتر اورمناسب سہولیات کی رسائی ممکن ہوسکے۔

Related posts

وزارت سائنس کا الیکشن کمیشن کو ای وی ایم فراہم کرنے کا فیصلہ

Rauf ansari

ملک میں کورونا وائرس سے مزید 42 افراد جاں بحق

Hassam alam

وزیراعظم عمران خان سے چینی کاروباری وفد کی ملاقات

ibrahim ibrahim

Leave a Comment