Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

نئے کاروبار کیلئے نو آبجیکشن سرٹیفیکیٹ کی شرط ختم کردی گئی

اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار کیلئے پالیسی کی منظور ی دے دی۔ وزیر صنعت و پیدوار خسرو بختیار کہتے ہیں کہ نئے کاروبار کیلئے نو آبجیکشن سرٹیفیکیٹ کی شرط ختم کردی گئی۔

اسلام آباد میں وزیر اطلاعات فواد چوہدری کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر صنعت و پیدوار خسرو بختیارنے بتایا کہ وفاقی کابینہ نے پہلی بار اسمال اسکیل میڈیم انٹرپرائز پالیسی کی منظوری دیدی ہے، جسے کے تحت کاروبار شروع کرنے یا موجودہ کاروبار کو توسیع دینے کیلئے این او سی کی شرط ختم کردی گئی ہے۔

پالیسی کی تفصیل سے آگاہ کرتے ہوئے وزیر صنعت و پیداوار کا کہنا تھا کہ حکومت زیرو ٹائم ٹو اسٹارٹ اپ پالیسی متعارف کرائی ہے جس کے مطابق ایس ایم ایز کو کم ، درمیانے اور انتہائی خطرے کے حامل شعبے شامل ہیں۔ خسرو بختیار کے مطابق پالیسی کے تحت کاروبار کرنے والی خواتین کو پچیس فیصد ٹیکس چھوٹ دی گئی ہے، ایک کروڑ روپے تک بغیر ضمانت قرض اور ایس ایم ای کے لئے آسان اقساط پر زمین دی جائے گی، پیداواری سیکٹر میں دس کروڑ مالیت کے کاروبار کے لیے ٹیکس کم کردیا گیاہے۔

خسرو بختیار نے بتایا کہ حکومت ایس ایم ای آسان قرض اسکیم کا اجرا بھی کررہی ہے جس کیلئے 23 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں، چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار کیلئے ریگولیٹری میکنزم بھی تشکیل دیا جائے گا۔ وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ ملک کو مضبوط صنعتی بنیاد کی ضرورت ہے ،ہم صرف درآمدات پرگزارا نہیں کرسکتے، ہمیں ترقی کیلئے مضبوط انڈسٹریل بیس چاہیے۔

Related posts

حکومت کا منی بجٹ کی منظوری پر کابینہ اجلاس کل دوبارہ بلانے کا فیصلہ

Rauf ansari

جنید صفدر کی آواز کا جادو پھر چل گیا

Hassam alam

کوئٹہ کے مختلف علاقوں میں گیس غائب، شہری پریشان

Hassam alam

Leave a Comment