Urdu
تازہ ترین کھیل

بابر اعظم کی ٹی20 اور ٹیسٹ رینکنگ میں تنزلی

دبئی: آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی پلیئرز رینکنگ جاری کر دی ہے، پاکستانی کپتان بابر اعظم کی ٹی 20 اور ٹیسٹ رینکنگ میں تنزلی کا سامنا ہے۔

پاکستان کپتان بابر اعظم کی بنگلہ دیش کے خلاف ٹی ٹوئنٹی اور ٹیسٹ سیریز میں ناقص کارکردگی سے ان کی رینکنگ میں تنزلی ہوئی ہے۔ بابر اعظم ٹی 20 رینکنگ میں پہلے سے تیسرے نمبر پر آ گئے جبکہ ٹیسٹ رینکنگ میں 8ویں سے 9ویں پر آگئے ہیں۔

ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں انگلینڈ کے ڈیوڈ ملان پہلے اور جنوبی افریقہ کے ایڈن مارکرم دوسرے نمبر پر ہیں، جبکہ پاکستان کے وکٹ کیپر بیٹس مین محمد رضوان کا چوتھا نمبر ہے۔ ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں آل راونڈر میں افغانستان کے محمد نبی کا پہلا نمبر ہے۔ ٹی ٹوئنٹی بالنگ رینکنگ میں شاداب خان ایک درجہ بہتری سے 9ویں نمبر پر آ گئے ہیں۔ فاسٹ بالر شاہین آفریدی کا بالنگ رینکنگ میں 11واں نمبر ہے۔

فاسٹ بالر شاہین آفریدی ٹیسٹ کی بالنگ رینکنگ میں 5ویں سے تیسری پوزیشن پر آ گئے ہیں۔ آئی سی سی ٹیسٹ ریکنگ میں انگلش کپتان جو روٹ کا پہلا نمبر ہے، آسٹریلیا کے مارنس لبوشین دوسرے اور اسٹیون اسمتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔ بالرز ٹیسٹ رینکنگ میں پاکستان کے شاہین آفریدی تیسرے اور حسن علی10ویں نمبر پر ہیں۔

Related posts

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کا دورہ قطر

Rauf ansari

اسلام آباد میں فسادی مارچ کو داخل نہیں ہونے دینگے، وفاقی وزیر داخلہ

Rauf ansari

اگر ملک میں سازش گھمانے کی کوشش کی تو انہیں جیل میں گھماؤں گا، حمزہ شہباز

Hassam alam

Leave a Comment