Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

کوئٹہ کے مختلف علاقوں میں گیس غائب، شہری پریشان

کوئٹہ: شدید سرد موسم میں بعض علاقوں میں گیس کے کم پریشر کی شکایات ہیں جبکہ اکثر علاقوں میں گیس کے پائپوں میں گیس کا نام نشان تک نہیں ملتا کوئٹہ میں گیس صرف کھانا پکانے کے لیے ہی نہیں بلکہ سردی سے جان بچانے کیلئے بھی ضروری ہے۔

موسم سرما شروع ہوتے ہی کوئٹہ کے اکثر علاقوں سے گیس غائب ہوگئی جبکہ بیشتر علاقوں میں گیس کے کم پریشر نے شہریوں کو مشکلات سے دو چار کر رکھا ہے، اتنی گیس بھی مہیا نہیں کی جاتی کہ گھروں کھانہ بنایا جا سکے۔

موسم سرما میں خاص طور پر رات کے اوقات میں کوئٹہ کا درجہ حرارت نقطہ انجماد سے گر جاتا ہے، ایسے میں گیس صرف کھانہ پکانے کیلئے نہیں بلکہ سردی سے جان بچانے کیلئے بھی ضروری ہوتی ہے،گیس کی فراہمی تعطل کا شکار تو ہے ہی ساتھ میں بھاری بھر کم بلوں نے شہریوں کی زندگی اجیرن کر رکھی ہے۔

قدرتی گیس کے متبادل کے طور پر ایل پی جی اور لکڑیوں کا استعمال کیا جاتا ہے جن کی قیمتیں پہلے ہی اتنی بڑھ چکی ہیں کہ خریدنا تو دور کی بات نام لینے سے ہی خوف آتا ہے۔

Related posts

لاہور اور اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں بادل برس پڑے

Hassam alam

ملک میں کورونا وائرس کے باعث مزید 8 افراد انتقال کر گئے

Hassam alam

کراچی میں اومی کرون وائرس میں غیر معمولی اضافہ

ibrahim ibrahim

Leave a Comment