Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

پنجاب اسمبلی کا ماحول کشیدہ، ڈپٹی اسپیکر پر دھاوا بول دیا

لاہور: پنجاب اسمبلی کا اجلاس شروع ہونے سے قبل ہی ماحول کشیدہ ہوگیا ہے اور حکومتی اراکین نے ایوان کے اندر لوٹے اچھال دیے ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کیلیے پنجاب اسمبلی کا اجلاس باقاعدہ شروع ہونے سے قبل ہی ماحول کشیدہ ہوگیا ہے اور حکومتی اراکین نے ایوان کے اندر لوٹے اچھال دیے ہیں۔ حکومتی اراکین نے اسمبلی میں منحرف اراکین کی آمد پر لوٹے لوٹے کے نعرے بھی لگائے جب کہ ایوان میں لوٹے اچھالنے کے ساتھ اسپیکر کی ڈائس پر بھی لوٹا رکھ دیا ہے۔

ڈپٹی اسپیکر ابھی اپنی کرسی پر بیٹھ بھی نہ پائے تھے کہ حکومتی ارکان نے دھاوا بول دیا، سیکیورٹی ارکان فوری طور آگے بڑھے اور اسپیکر کو حفاظت میں لیکر چیمبر میں لے گئے، ہنگامی آرائی کے باعث اجلاس رک گیا۔ حکومتی ارکان نے ڈپٹی اسپیکر دوست مزاری کے بال بھی نوچے، حکومتی ارکان نےڈپٹی اسپیکر کے باہر جانے کے بعد وکٹری کا نشان بنایا۔

حکومتی اراکین کی جانب سے لوٹے اچھالے اور نعرے لگائے جانے کےبعد اپوزیشن اراکین کی جانب سے بھی نعرے بازی شروع ہوگئی اور ایوان مچھلی بازار کا منظر پیش کرنے لگا۔ واضح رہے کہ آج پنجاب اسمبلی میں نئے وزیراعلیٰ پنجاب کا انتخاب ہونا ہے جس کیلیے اجلاس شروع ہوگیا ہے۔

Related posts

محکمہ موسمیات نے کراچی میں آج اور کل بارش کی پیشگوئی کر دی

Nehal qavi

متحدہ عرب امارات نے ہفتہ اور اتوار کو باضابطہ طور پر چھٹی کا دن مان لیا

Hassaan Akif

ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی کو اختیارات کی منتقلی کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج

ibrahim ibrahim

Leave a Comment