Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

راجہ پرویز اشرف آج اسپیکر قومی اسمبلی کے عہدے کا حلف اٹھائیں گے

اسلام آباد: قومی اسمبلی میں آج نئے اسپیکر راجہ پرویز اشرف حلف اٹھائیں گے۔

قومی اسمبلی کا اجلاس دوپہر بارہ بجے طلب کر لیا گیا۔اجلاس میں نئے اسپیکر قومی اسمبلی کا انتخاب کا عمل بھی مکمل ہوگا۔ راجہ پرویز اشرف بلامقابلہ اسپیکر منتخب ہو چکے ہیں۔ اسپیکر کے عہدے کے لیےسابق وزیراعظم کے مقابلے میں کسی نے کاغذات نامزدگی جمع نہیں کرائے۔ نومنتخب اسپیکر قومی اسمبلی آج ہی عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔

قومی اسمبلی میں ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری کیخلاف تحریک عدم اعتماد پر آج ووٹنگ ہونا تھی ۔ قاسم سوری نے تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ سے پہلے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے ۔ جس کے بعد اب ووٹنگ کی ضرورت نہیں ہوگی۔

Related posts

بلاول کی قیادت میں عوامی مارچ کراچی سے اسلام آباد روانہ ہوگا

Rauf ansari

شیرانی جنگلات کی آگ پر قابو پانے کیلئے ایرانی جہاز آج آئے گا، فرح عظیم شاہ

Rauf ansari

حکومت کے اپنے ایم این ایز اس کے خلاف بول رہے ہیں،مریم نواز

ibrahim ibrahim

Leave a Comment