Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

بلقیس ایدھی کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی

کراچی: بلقیس ایدھی کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔

بلقیس ایدھی کی نماز جنازہ میں وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سمیت وزرا اور اراکین اسمبلی نے بھی شرکت کی۔ نماز جنازہ میں عوام کی بھی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ سندھ پولیس کے دستے نے بلقیس ایدھی کی میت کو سلامی دی اور ان کی تدفین سرکاری سطح پر کرنے کے انتظامات کیے گئے۔

اس سے قبل سندھ حکومت نے بلقیس ایدھی کی تدفین سرکاری سطح پر کرنے کا فیصلہ کیا تھا اور سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ ایدھی صاحب کا پورا خاندان فلاحی کاموں میں مصروف ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ایدھی صاحب کی آخری رسومات سرکاری سطح پر ہوئی تھیں اور ہماری کوشش ہے کہ بلقیس ایدھی کی آخری رسومات بھی اسی طرح ہوں۔

Related posts

عمران نے بجلی پر26سوارب روپے کا سرکلر ڈیٹ چھوڑا، مفتاح اسماعیل

Rauf ansari

فی تولہ سونا 700 روپے مہنگا ہوکر1 لاکھ 25 ہزار900 روپے کا ہوگیا

Rauf ansari

ستمبر میں پاک بھارت وزرائے اعظم کے درمیان کوئی ملاقات پلان نہیں، وزیر خارجہ

Hassam alam

Leave a Comment