کراچی: تحریک انصاف آج کراچی کے باغ جناح گراونڈ میں عوامی طاقت کا مظاہرہ کرے گی۔
چیئرمین تحریک انصاف عمران خان آج کراچی میں جلسے سے خطاب کریں گے۔ جلسےکے لیے انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں۔ رات گئے کارکنان کی بھی بڑی تعداد جلسہ گاہ میں پہنچ گئی۔
سینیٹر فیصل جاوید نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ کراچی نے ایک رات پہلے ہی فیصلہ سنا دیا ہے۔ فرخ حبیب نے کہا کہ عمران خان آج مزار قائد کے پہلو میں خطاب کریں گے مگرجلسہ پورے ملک میں ہو گا۔ کراچی کا جلسہ دکھانے کے لیے لبرٹی چوک لاہور، ایف نائن پارک اسلام آباد ملک کے تمام بڑے شہروں میں سکرینیں نصب ہیں۔
#امپورٹڈ_حکومت_نامنظور https://t.co/5Cnf9zdNqk
— Faisal Javed Khan (@FaisalJavedKhan) April 15, 2022
دوسری جانب چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے عام انتخابات کے لئے ملک گیر مہم شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔اندرون اور بیرون ملک پاکستانیوں سے چندے کی اپیل بھی کر دی۔ انہوں نے کہا ہے کہ سازش کو ناکام کرکے پاکستان کو الیکشن کی طرف لے کر جانا ہے۔ اگر عوام چوروں کو چاہتے ہیں تو ٹھیک ہے۔